پاکستانتازہ ترینجرم-وسزافن اور فنکار

ہائیکورٹ:ریما خان کی اپیل پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ہتکِ عزت مقدمات کی سماعت کیلئےفوری ٹریبونل بنایاجائے،اقدام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی:فلم سٹار

لاہور (بیوروچیف) فلم سٹار ریما خان نے ہتک عزت کے دعوؤں کی سماعت کیلئے ٹربیونل تشکیل نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت عالیہ نے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے فلمسٹار کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔

ریما خان کے وکیل نے موقف اپنایاہتکِ عزت کے قانون 2024 کے تحت ٹریبونل قائم کیے جانے چاہیے تھے، حکومت کی جانب سے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کا اقدام قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔

ہتکِ عزت کے مقدمات کی سماعت کے لیے فوری طور پر ٹریبونل قائم کیا جائے،اس اقدام سے نہ صرف انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button