انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان، ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی حفاظت کی ضمانت نہیں: ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کے نئے دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ سعودی عرب کو سمجھنا چاہیے کہ ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ وہ تحفظ فراہم نہیں کرے گا جو کئی دہائیوں تک امریکا پر انحصار کے باوجود اسے حاصل نہیں ہوسکا۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاض کو ایسی پالیسی اختیار کرنی چاہیے جس کے نتیجے میں اسے اپنے تحفظ کے لیے دوسروں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

ابراہیم رضائی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق معاہدے کو خطے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے ساتھ ترکیہ کی شمولیت نے اس معاہدے کو خطے کی سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون کے تناظر میں مزید اہم بنا دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button