انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

کینیڈا:پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کا افتتاح، دستاویزات کی فوری تصدیق،جلد ڈائریکٹ پروازوں کا آغاز

اسحاق ڈار کاجلد دورہ متوقع:پاکستانی ہائی کمشنرمحمدسلیم ،قونصلیٹ جنرل خلیل باجوہ کی بریفنگ،پاکستانی نژاد کینڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد  کے گھر ضیافت ، سمیر زبیری،سلیم رانا ودیگر کی شرکت:سی این این اردورپورٹ

اٹاوا:(میاں حبیب)کینیڈا  میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا ، پاسپورٹ سمیت دستاویزات کی فوری تصدیق آسان بنادی گئی ہے۔
سی این این اردوکے سینئر کالم نگار ،معروف صحافی ،تجزیہ کاراور اینکرمیاں حبیب نے کینیڈا میں اس حوالے سے تقریب میں حصوصی شرکت کی،سی این این اردوڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق   شہریوں کی سہولت کے لیے نئی عمارت کو ضرورتوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ٹورنٹو کے قونصلیٹ جنرل خلیل باجوہ نے ہمیں نئی عمارت کے افتتاح پر مدعو کیا ہم اشرف لودھی کے ہمراہ سفارتخانے پہنچے تو سفارتخانے کے عملہ نے کھلے دل سے استقبال کیا ۔
افتتاح کے لیے پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم خصوصی طور پر اوٹوو سے تشریف لائے تھے ان کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ہمارے ایک مشترکہ دوست میجر رضوان اللہ بیگ مرحوم  کے حوالے سے ان کی یادیں شئیر کیں قونصلیٹ جنرل خلیل باجوہ صاحب نے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی معلوم ہوا کہ پاسپورٹ شناختی کارڈ ب فارم خاندانی رجسٹریشن اور دستاویزات کا تصدیقی عمل اب بغیر کسی انتظار کے فوری ہو جاتا ہے۔
  خلیل باجوہ  کے بارے میں لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے ایمرجنسی میں رات سفارتخانہ کھلوا کر بھی لوگوں کو ویزے دیے ہیں ہمیں  سفارتخانے کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم صاحب نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں آئیں مل کر افتتاح کرتے ہیں ہم تینوں نے مشترکہ طور پر فیتہ اور کیک کاٹا اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا بعدازاں پاکستانی نژاد کینڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے اپنے گھر میں ہائی کمشنر،قونصلیٹ جنرل اراکین پارلیمنٹ سمیر زبیری،سلیم رانا مقامی سیاستدانوں،ٹریڈرز،سنیر صحافیوں اور اہم شخصیات کو مدعو کیا ہوا تھا ہمیں بھی دعوت تھی۔
 اس موقع پر ہائی کمشنر محمد سلیم نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا کی ایک ائیر لائنز نے ہمیں درخواست دی ہے وہ ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے  براہ راست پروازیں شروع کرنا چاہتی ہے جس سے پاکستانیوں کو بڑا فائدہ ہوگا انھوں نے دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت بارے میں بتایا حال ہی میں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پاکستان کا کامیاب دورہ کرکے لوٹیں ہیں پاکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جلد کینیڈا کا دورہ کر رہے ہیں ۔
 اونٹاریو آبادی کے لحاظ سے کینیڈا کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ٹورنٹو مسس ساگا سب سے بڑا شہر ہے اور اس شہر میں سب سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں جو کاروبار اور ملازمتوں سے وابستہ ہیں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر  ٹورنٹو کے سفارتخانے میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس لیے پاکستان کے سفارتخانے کی عمارت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button