لاہور (ویب ڈیسک ): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کردی گئی ہے، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے 8 اگست کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ڈیزل بھی سستا ہوگیا
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔
گزشتہ روز بھی پٹرولیم مصنوعات سستی کی گئی تھیں
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز جمعرات کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ کمی کے تحت پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے شہریوں کو ریلیف ملنے کی امید ہے، تاہم اس کے اثرات ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔



