پاکستانتازہ ترین

افسروں کی موجیں،گریڈ 19 تا21میں ترقیاں،زیر التوااجلاس جلد طلب

لاہور:(رپورٹ اسد مر زا)
لاہور:(رپورٹ اسد مر زا)وفاقی حکومت نے سول سروس میں اعلیٰ سطح کی ترقیوں کا عمل باقاعدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سنٹرل سلیکشن بورڈ (CSB) کا  زیر التوا اجلاس جلد بلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
 اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام آکیوپیشنل گروپس، سروسز اور ایکس کیڈر کے اہل افسران کی BS-19 سے BS-20 اور BS-20 سے BS-21 میں ترقیوں کے لیے پینلز 10 اگست 2026 تک لازمی طلب کیے گئے ہیں۔
اجلاس کا مقصد افسران کی خفیہ رپورٹس اور حساس معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانا اور متعلقہ اداروں سے معمول کی فائل ورک کے بجائے ترجیحی بنیادوں پر بروقت ریکارڈ حاصل کرنا ہے۔
 محکموں کو کم وقت دیا جانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حکومت ترقیوں کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے بچنا چاہتی ہے۔ ​یہ ترقیاں محض سینیارٹی کی بنیاد پر نہیں ہوں گی بلکہ افسران کی سالانہ خفیہ رپورٹس (PERs/ACRs)، سروس ریکارڈ، دیانت داری، محکمانہ کارروائیوں، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تربیتی کورسز کا تفصیلی جائزہ لے کر سی ایس بی کی سفارشات مرتب کی جائیں گی، جنہیں حتمی منظوری کے لیے مجاز اتھارٹی کو پیش کیا جائے گا۔
 ​یہ اجلاس پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)، پولیس سروس آف پاکستان (PSP)، سیکریٹریٹ گروپ، ان لینڈ ریونیو، کسٹمز، فارن سروس اور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سمیت تمام وفاقی سروسز کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
 ان گریڈز میں ترقی سے افسران کے نہ صرف انتظامی اختیارات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ آئندہ ایڈیشنل سیکریٹری، آئی جی پولیس، چیف کمشنر، کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل جیسے کلیدی عہدوں پر تعیناتی کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔ ​مجموعی طور پر یہ پیش رفت وفاقی اور صوبائی انتظامی ڈھانچے، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی قیادت میں اہم تبدیلیوں کا مقدمہ ثابت ہوگی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button