انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ایران مذاکرات: پیش رفت کے باوجود تین اہم نکات پر اختلافات برقرار

اسماعیل بقائی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تاہم چند اہم نکات پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت ایک اہم سفارتی کوشش تھی، جس میں حساس اور اہم معاملات زیر بحث آئے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری پروگرام، جنگی ہرجانے اور پابندیوں کے خاتمے جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مکمل امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تاہم تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے جس کے باعث کوئی حتمی پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم کوشش ہیں، تاہم کلیدی معاملات پر اختلافات کے باعث حتمی معاہدہ تاحال دور دکھائی دیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button