انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ طلاق کے سال بعد عشق میں مبتلا

گلوکار سے منگنی، پیرس فیشن ویک کے دوران اعلان، جوڑے کا دوستوں، خاندان کے ساتھ جشن

دبئی ویب ڈیسک) دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔
یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کے ساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا نام بنا رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مہرا M1کے نام سے پرفیومز کی ایک بزنس چین متعارف کروائی، جس کا پہلا پرفیوم ’’ ڈائیوارس‘‘ ہے، جس کی قیمت 272ڈالر رکھی گئی ہے۔
یہ پرفیوم ان کی اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے 2024 ء میں طلاق کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔ ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو مئی 2024ء میں پیدا ہوئی تاہم اس کے دو ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ دوسری جانب امریکی ریپر فرنچ مونٹانا جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، اپنے ہِٹ گانوں اور افریقی و مشرق وسطیٰ میں فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button