پاکستانتازہ ترینسپورٹس

’’آئی بو کاٹا ‘‘،پنجاب میں بسنت کی تیاریاں،ڈار کی بھی تصدیق

کسی فتنے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،9مئی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے

لاہور:(بیوروچیف)پنجاب میں بسنت منانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی تصدیق کی ہے۔

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محفوظ بسنت منانے کی تیاری کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کنونشن میں تیار کی گئی سفارشات کل جہاز میں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی فتنے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جن کو پاکستان کے قانون کے مطابق سزا ہوئی، وہ قانون کا سامنا کریں، نو مئی میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دس ہزار ارب ڈالر کے معدنی وسائل موجود ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button