پاکستانتازہ ترینسپورٹس

چیمپئنز ٹرافی کا سفر شروع ، آج سکولوں ، کالجز میں لیجایا جائیگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر شروع ہوا جس کے بعدچیمپئنز ٹرافی کو پاکستان مونومنٹ پہنچادیا گیا۔ آئی سی سی اور پی سی بی حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ۔پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا گیا۔ آج ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف سکولوں اور کالجز میں بھی لے جایا جائے گا،جس کے بعد ٹرافی کو ایبٹ آباد لی جایا جائیگا۔

،ٹرافی کو 19 نومبر کو مری ، 20 نومبر کو نتھیا گلی لے جایا آئے گا، ٹرافی کو ٹیکسلا اور خانپور ڈیم بھی لے جایا جائے گا،ٹرافی 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔سموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے اسکردو، کے ٹو بیس کیمپ، ہنزہ، مظفر آباد اور لاہور کا ٹور کینسل کر دیا گیا۔ 26 سے 28 نومبر تک ٹرافی افغانستان میں رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button