ساہیوال:عمرے سے واپس آنیوالی فیملی کو حادثہ،2جاں بحق،6زخمی
عارفوالا روڈ پر کار اور مسافر بس میں تصادم ہوا،ڈرائیوراعظم،مکرم جاں بحق، رمائشا ، ارسہ ، احسن ، اس کی اہلیہ ارم ، احسان اوررمضان ہسپتال منتقل
ساہیوال( نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)ساہیوال عارفوالا روڈ پر کمیر کے قریب کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 6شدیدزخمی ہو گئے، حادثے کا شکار کار میں سوار فیملی عمرہ ادائیگی کے بعد واپس عارف والا جا رہی تھی۔
حادثے میں کار ڈرائیور اعظم رشید اور مکرم احسن جاں بحق ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں رمائشا احسن جبار ، ارسہ حسن ، احسن جبار ، اس کی اہلیہ ارم جبار ، احسان جبار اورمحمدرمضان کوٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا، جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ بس ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔
دریں اثناساہیوال نیو فیصل آباد روڈ پر رحمے شاہ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم میں سیاسی جماعت کا سابق عہدیدار اور مقامی صحافی کا بھائی سیدامتیاز علی شاہ جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



