لاہور(بیوروچیف)لیاقت آباد پولیس نے سوتن کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے طیبہ نامی خاتون کی بوری بند لاش گھر کی چھت سے برآمد کر لی اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے5روز قبل اپنی سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران اس کے سر پر بیلن مارکر اسے زخمی کیا اور تیز دھار آلے سے اس کی نبض کاٹ دی ، پھر لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے خالی کوارٹر میں پھینک دی، ملزمہ رات کو لاش چھت پر لے جا رہی تھی کہ ہمسائے نے دیکھ لیا اور15پر کال کر دی۔
مارچ کی شب ملزمہ لاش چھت پر لیے جا رہی تھی ہمسائے نے دیکھ کر 15 پرکال کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان نامی شخص نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کا اس کی پہلی بیوی سعدیہ کو رنج تھا۔
دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے الفیاض کالونی میں 38سالہ ڈاکٹر علی رضا کو گھر میں پراسرار حالات میں تشددکرکے قتل کردیاگیا۔ لاش کئی روز بعد گھر کے کمرے سے ملی، تعفن پھیلنے پر اہل علاقہ نے پولیس کی اطلاع کی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کر کے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
دوسری طرف اہلخانہ کاکہناہے کہ ڈاکٹرعلی رضاآئس کانشہ کرتا اور گھر پر اکیل رہتا تھا، چند روز قبل وہ نشہ کرکے سو گیا اور پھر اٹھ نہ سکا۔



