لاہور(بیوروچیف/سید ظہیرنقوی)پنجاب حکومت نے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں ڈین کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دیدی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 7رکنی سرچ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری پنجاب بھی شامل ہیں۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری صحت ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی بھی سرچ کمیٹی میں شامل ہیں ۔
سرچ کمیٹی نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کیلئے چیف انکالوجسٹ کا انٹرویو کرے گی،سرچ کمیٹی 3 ناموں پر مشتمل پینل منظوری کے لیے وزیر اعلی ٰپنجاب کو بھجوائے گی۔



