پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے پر بڑے انعام کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو نے ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
پاکستان خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے، ملک کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔
سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لئے ملک گیر مقابلے کا اعلان کر دیا، عوام کو ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے فاتح کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔



