انٹر نیشنلتازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

سعودیہ میں 90فیصد بچے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرنے لگے

ریاض:(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں 5سے7سال کی عمر کے90فیصد بچے روزانہ ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں۔

ارلی چائلڈ ہڈ ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان بچوں میں سے 32فیصد ہر روز ایک سے دو گھنٹے جبکہ 25.7فیصد دن میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت ان ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہیں، نتائج یکساں ہیں، لڑکوں کی تعداد 82.31فیصد جبکہ بچیوں کی تعداد 82.35فیصد ہے۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 36سے 59ماہ کی 83.40فیصد بچیاں سیکھنے کےلئے ایک مثبت اور گھریلو ماحول میں رہتی ہیں یہ ماحول انہیں ماں، باپ یا خاندان کے کسی بڑے رکن کی بدولت ملتا ہے اس عمر کے بچوں اور بچیوں کی تعداد یکساں ہے۔

ابتدائی تعلیم کے پروگرام میں داخل ہونے والے 36سے 59ماہ کے بچوں کی شرح 9.54فیصد تھی،جن میں لڑکیوں کی تعداد 8.35فیصد ہے جبکہ لڑکوں کی شرح 10.68فیصد ہے۔

پرائمری سکول میں داخلے کی عمر سے ایک سال قبل منظم تعلیم کے حوالے سے بچوں کی تعداد 64فیصد ہے جبکہ 5سال کی سعودی بچیوں کی شرح 65.58فیصد تک پہنچ چکی ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 23.56فیصد بچوں کے پاس ایک یا دو بچوں کی کتابیں ہوتی ہیں جبکہ 9.89فیصد 3یا اس سے زیادہ بچوں کی کتابیں رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button