انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

پولینڈ:ٹاس کرکے لڑکی قتل،لاشی کی بیحرمتی کرنیوالا گرفتار

وارسا:(ویب ڈیسک)پولینڈ میں ٹاس کرکے لڑکی کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتارکرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک 20سالہ شخص میٹیوز ہیپا کے خلاف وکٹوریا کوزیلسکا نامی 18سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے حیران کن طور پر اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سکہ پلٹنے (ٹاس)کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملزم کے مطابق وکٹوریا کوزیلسکا پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں ایک پارٹی سے گھر جا رہی تھی جب اس کی ملاقات میٹیوز ہیپا ایک بس میں ہوئی جو ایک گاڑی کی مرمت کرنے کے بعد اپنی دکان بند کررہی تھی اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں مدعو کیا جہاں وہ سو گئی۔

ملزم نے نیند کے دوران لڑکی پرتشدد حملہ کیا اور رسی سے اس کا گلا گھونٹ کر اسے موت کی نیند سلا دیا پھر اس کی لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ دیا۔

یہ سب کرنے کے بعد ملزم نے حیران کن طور پر پولیس سے رابطہ کیا،ملزم نے پولیس کو بیان میں کہ اگر کوائن میں Tails آتا تو لڑکی ابھی زندہ ہوتی۔

پولینڈ کی پولیس نے وکٹوریا کوزیلسکا کی لاش ملنے کے چند گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کیاجب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے پولیس کو چونکا دینے والا بیان دیا کہ مجھے قتل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو میں نے کر دیا۔

ملزم نے خوفناک بیان دیتے ہوئے بتایاکہ قتل کے بعد میں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،ملزم کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button