انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

سعودی ایئرلائن کی حجاج کیلئے نئی پیشکش، ٹھنڈے احرام متعارف

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی ایئر لائن (السعودیہ)کی جانب سے رواں سال حجاج کرام کے لیے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سعودی اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ایئرلائن کے مارکیٹنگ منیجر عصام اخونبائی نے کہا ہےکہ کولڈ احرام کومخصوص ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ احرام کی تیاری میں امریکی کمپنی کا تعاون بھی حاصل رہا، احرام کو دبئی کی عربین ٹریول مارکیٹ اے ٹی ایم 2025 میں پیش کیا جائے گا۔ٹھنڈے احرام کے حوالے سے اخونبائی کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ انسانی جلد کو گرمی کی تپش سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

گرمی کی تپش کو ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے جس سے احرام پہنے والے کو گرمی کی شدت کا احساس کم ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹھنڈے احرام کا آغازجون 2025 سے کیا جائے گا۔

دریں اثنا سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ اندرون یا بیرون مملکت سے حج ویزے کے علاوہ کسی اور ویزے پر آنے والوں کے لیے یکم ذی القعدہ ( 29 اپریل 2025 )سے مکہ مکرمہ میں رہائش کی بکنگ نہ کی جائے۔

29 اپریل 2025 سے حج سیزن کے باقاعدہ آغاز پر وزارت سیاحت نے تمام ٹور آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایسے غیرملکی جن کے پاس مکہ پرمٹ ہے یا حج ویزے پر آنے والے عازمین کے علاوہ کسی کے لیے بھی مکہ مکرمہ کے کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی بکنگ نہ کی جائے بصورت دیگر خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر ادارہ اس کا ذمہ دار قرار پائے گا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے یہ احکامات بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے صادر کیے گئے ہیں تاکہ شہرِ مکہ میں غیر ضروری ازدحام نہ ہو اور عازمین آرام و سکون سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button