پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی،13 افراد جاں بحق،91زخمی، بجلی بند

لاہور:(بیوروچیف)پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 91 زخمی ہو گئے۔

لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی، پورے شہر کی بجلی بند ہو گئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑ گئے، سرچ لائٹس کے پول گر گئے۔

خراب موسمی صورتِ حال کے باعث لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس منسوخ کر دی گئی۔

 

چکوال میں طوفانی بارش کے باعث کلر کہار کے قریب موٹر وے ایم ٹو کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کرنا پڑ گیا۔

ملتان، حافظ آباد، گوجرانوالہ، اٹک اور سیالکوٹ میں بھی آندھی چلی، جس سے دن میں رات کا منظر ہو گیا، مختلف شہروں میں متعدد مقامات پر سولر پینل اڑ گئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور لوگوں کے غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button