بلاگپاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی کم عمر یوٹیوبراورمواد تخلیق کاردعا ذوہیب اپنی مثال آپ، چینل’’ Dua k Pets‘‘ نے دھوم مچادی

جانوروں اور پرندوں سے جنون کی حد تک پیار،خوراک اور صفائی کا خاص خیال رکھتی ہوں،تعلیم پر مکمل فوکس،ملک کا نام عالمی سطح روشن کروں گی:دعا ذوہیب کا سی این این اردوڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو

لاہور:(انٹرویو:سید ظہیر نقوی)پاکستان کےدل لاہور میں مقیم 4سالہ ننھی یوٹیوبر دعا ذوہیب کے چینل ’’Dua k Pets‘‘نے دھوم مچادی۔

خداداد صلاحیتوں کی مالک ننھی پری دعا جو نہ صرف بہترین content creator(مواد تخلیق کار)ہے بلکہ جانوروں اور پرندوں سے محبت کی بھی بہترین مثال ہے ۔

لاہور:پاکستان کی کم عمر یوٹیوبر اور مواد تخلیق کار دعا ذوہیب نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام کو خرگوش کے حوالے سے تفصیلات بتارہی ہیں

سی این این اردوڈاٹ کام نے ننھی یوٹیوبردعا ذوہیب سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا جس میں دعا نے اپنا تعارف،مستقبل کے منصوبوں،جانوروں اور پرندوں کی عادات اور مختلف اقسام سے متعلق آگاہ کیا ۔

دعا نے اپنی روزانہ کی مصروفیات سے متعلق بتایا کہ وہ روزانہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے جانوروں کی صحت کا جائزہ لیتی ہے پھر ان کیلئے بہترین ،مناسب اورمتوازن غذا کا اہتمام کرتی ہے۔

دعا کے مطابق ہر پرندے اور جانورکی خوراک اس کی جسامت اور ضروریات کے حوالے سے مختلف ہوتی ہے جانوروں اور پرندوں کو روزانہ تازہ خوراک اورپانی دینا چاہیئے ۔

دعا نے بتایا کہ اس کے پاس دیسی اوراصیل مرغے اور مرغیاں بھی ہیں جن کو وہ صاف دانہ اور ابلے ہوئے انڈے ڈالتی ہے تاکہ ان کی پروٹین کی کمی پوری ہو سکے اور صحت بھی بہتر رہے۔

دعا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس کے پاس کوک ٹیل ،لوبرڈ،فنچ اور دوسری اقسام کی پرندوں کی نایاب اقسام ہیں جن کو وہ کنگنی ،باجرہ ،سورج مکھی کے بیج،سرسوں کے بیج ،بھٹے(مکئی )وغیرہ کھلاتی ہے تاکہ ان کی اچھی نشونما ہوسکے ۔

دعا نے بتایا کہ اعلیٰ نسل کے سفیدلال آنکھوں والے خرگوش میرے بہترین دوست ہیں جو اکثر میری آغوش میں آجاتے ہیں میں ان کو تازہ سبزیاں کھلاتی ہوں۔

دعا کا کہنا ہے کہ شوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی بہت ضروری ہے جو ہمیں شعور اور آگاہی فراہم کرتی ہے پرندوں اور جانوروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں ناشتہ کر کے سکول چلی جاتی ہوں اور خوب دل لگا کر پڑھتی ہوں۔

دعا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سکول سے واپسی پر کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ پرندوں اور جانوروں کا جائزہ لیتی ہوں شام 5بجے کے قریب دوبارہ جانوروں اورپرندوں کو دانہ ،پانی ،تازہ سبزیاں وغیرہ ڈالتی ہوں ۔

دعا کے مطابق ہراتوار کو سکول سے چھٹی کا دن ہوتا ہے مگرجانوروں سے محبت اور ان کی دیکھ بھال کی کوئی چھٹی نہیں اتوار کو صفائی ڈے ہوتا ہے تمام پنجروں اور برتنوں کی دھلائی اور صفائی کا خصوصی اہتمام کرتی ہوں تقریبا آدھا دن جانوروں اور پرندوں کے ساتھ ہی گزرجاتاہے وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔

دعا کا کہنا ہے کہ مجھے پرندوں اور جانوروں کا شوق وراثت میں ملا ہے پہلے میرے والدمحمد ذوہیب چغتائی جن کو میں پیار سے بابا جانی کہتی ہوں ابتدائی طور پر ان کے ساتھ پرندوں کی افزائش اور دیکھ بھال کاموقع ملا جس سے مجھے بھی جنون کی حد تک شوق پیدا ہوا،یہ پرندے اور جانوراللہ کی مخلوق ہیں جن کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے ۔

دعا نے بتایا کہ جانوروں اورپرندوں سے ہی ان کی خوراک اورمیری پڑھائی کاخرچہ نکل آتاہے ،پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے اس شوق کو بھی جاری رکھوں گی اور اپنے ملک کا نام عالمی سطح پر نام روشن کروں گی۔

دعا نے اپنے چینل کے ناظرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کام کو چھوٹا یا کم تر مت جانیں محنت ،لگن اور مستقل مزاجی سے کوئی بھی کام جاری رکھیں کامیابی آپ کا مقدرہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button