انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس
فرانس کی ہاکی ٹیم بھی ’’رافیل ‘‘نکلی،پاکستانی شاہینوں کے تابڑتوڑحملے،ہرا کرفائنل میں رسائی
لاہور:(سلمان حسین)پاکستان ہاکی ٹیم ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق کوالالمپور میں کھلیے گئے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک پاکستان اور فرانس کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر تھا۔
فرانس نے میچ ختم ہونے سے تین منٹ پہلے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔
دریں اثنا، پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے 2 کے مقابلے میں 3 گول کر کے فرانس کو شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔



