انٹر نیشنلتازہ ترین

فلسطینیوں کے فنڈز منجمد کرنے کا اسرائیلی فیصلہ ناقابل قبول :امریکہ

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے فنڈز منجمد کرنے کا اسرائیلی فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

اپنے ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ سب کچھ گنوانے کے بعد ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے خاتمے کے بعد ایران کی اہم سپلائی لائن تباہ ہوگئی ہے۔

انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن، استحکام کیلئے ایران کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ انٹونی بلنکن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشت روز قطر نے اسرائیل اور حماس کو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کر دیاتھا۔

مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی نے بھی بات چیت میں شرکت کی، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مسودہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیا گیا جس میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں موساد اور شین بیٹ کے سربراہان، قطر کے وزیر اعظم اور نامزد امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے، خیال کیا جاتا ہے کہ سبکدوش ہونے والی امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی بات چیت میں شرکت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button