پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

فیصل آباد: فوتگی پر جانیوالے ایک ہی خاندان کے 11افراد اغوا ء

تھانہ صدر میں اغوا کی درخواست پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، مقدمہ درج

فیصل آباد(ویب ڈیسک) تھانہ صدر کے علاقہ 226ر ۔ ب بھینس کالونی سے فوتگی پر جانے والے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
کالونی کے رہائشی محمد نواز ولد کمیر نے پولیس کو درخواست میں بتایا گزشتہ صبح 6بجے اس کا بھتیجا مجاہد منظور، اہلیہ 20سالہ رانی مجاہد، ڈیڑھ سالہ پوتا علی مجاہد 22سالہ بھتیجا افضل احمد 26سالہ شان نواز ، صائمہ افضل ، اکبر علی ، کالو افضل، سویرا افضل ، معصومہ احمد اور افضل کا 7دن کا بیٹا فوتگی پر 121گ۔ ب جڑانوالہ گئے اور فوتگی والے گھر نہیں پہنچے اور ان کے موبائل فون بھی بند ہیں، اس نے شبہ ظاہر کیا اس کے بیٹے، بھتیجوں اور بچوں کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے۔
ایک ہی خاندان کی 11افراد کے اغواء پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button