لاہور:(بیورورچیف سے)یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم فل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کر لیاگیا۔
ویمن پولیس اسٹیشن ریس کورس میں متاثرہ طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمے میں ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ شیخ نامزد کئے گئے ہیں۔
مدعیہ لڑکی نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی،ملزم مجھے پسند کرنے لگا اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا، ملزم حسیب نے کئی بار تعلق قائم کرنے کیلئے بولا میں نے انکار کیا۔
10 جنوری کی صبح 10 بجے ملزم حسیب نے ناشتہ کیلئے مسلم ٹاؤن موڑ پر بلایا، کار میں حسیب افضل کے دوست طلحٰہ خان اور حمزہ شیخ بھی موجود تھے، تینوں ملزمان بحریہ ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔
ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران میری برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر مجھے ڈرایا دھمکایا،ملزمان اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آؤٹ فال روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوجلد گرفتار کرلیں گے،متاثرہ طالبہ کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائیگا۔



