لاہور ( سپورٹس رپورٹر )بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10وکٹوں سے شکست دی۔ بلائنڈ ٹی20ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال نے پاکستان کو جیت کے لیے 95رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 95رنز کا ہدف بآسانی چھٹے اوور میں حاصل کرلیا، کامران نے 21گیندوں پر 63رنز سکور کئے۔ نیپال نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 94رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے مطیع اللہ نے 4اوور میں 5رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔



