پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لا کالج کی سیٹیں کم کرنے کیخلاف پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

24 کروڑ سے زائد کا ٹیکس فراڈ، ملزم رضوان کاشف کی درخواست ضمانت منظور،سی پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او قصور کو شہری کو ہراساں کرنے سے روک دیاگیا

لاہور:( بیوروچیف ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس خالد اسحاق نے نجی لاء کالج کی طلباء کے داخلے کی نشستیں کم کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی نے تمام پرائیویٹ لاء کالجز کو 100 طلباء کو داخلہ دینے کی اجازت دے رکھی ہے،پنجاب یونیورسٹی نے کچھ تکنیکی وجوہات پر نشستیں کم کر دی ہیں،پنجاب بھر میں 15 جولائی سے طلباء کے داخلے شروع ہو رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے علامہ اقبال لاء کالج سیالکوٹ کی نشستیں 50 کر دی گئی ہیں،عدالت پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پچاس نشستیں کرنے کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہباز رضوی نے24 کروڑ سے زائد کے ٹیکس فراڈ کے ملزم رضوان کاشف کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نےسی پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او قصور کو شہری کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی،عابد حسین نےدرخواست میں موقف اپنایا کہ پولیس فیملی کو غیر قانونی طور پر بغیر الزام ہراساں کرہی ہے،استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button