تازہ ترینجرم-وسزا

خوشخبری ،ایک ہی دن میں لرننگ ، ریگولر لائسنس کی سہولت میں 15دسمبر تک توسیع

لاہور: (کرائم رپورٹر/سید ظہیر نقوی سے ) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے موٹر سائیکل کے لرنر لائسنس پر 42دن کے ریلیف میں مزید توسیع کر دی ۔

ترجمان کے مطابق ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت میں 15دسمبر تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے ۔

گزشتہ دو ماہ میں اس مہم سے 20لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ لائسنسنگ سینٹرز پر رش اور عوامی خواہشات پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا، 15دسمبر تک شہری موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42دن کا ریلیف حاصل کر سکیں گے، 16دسمبر سے 42دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر سے لائسنس بنوا سکتے ہیں، شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹرزاور آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں، قطار اور انتظار سے بچنے کے لیے لائسنسنگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button