پاکستانتازہ ترینسپورٹس

انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان کی امارات کیخلاف بڑی فتح

شاہینوں نے 314 رنز بنائے ،شاہزیب کی مسلسل دوسری سنچری،امارات 245پر ڈھیر

دبئی:(ویب ڈیسک)پاکستان کی جانب سے شاہزیب خان نے مسلسل دوسری سنچری بنائی، انہوں نے 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 132 رنز کی شاندور اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد ریاض اللہ نے 106 رنز بنائے، بڑے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بناسکی اور ا

دبئی:(ویب ڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہزیب خان نے مسلسل دوسری سنچری بنائی، انہوں نے 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 132 رنز کی شاندور اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد ریاض اللہ نے 106 رنز بنائے، بڑے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بناسکی اور اس طرح سے پاکستان نے یہ میچ 69 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں بھارتی ٹیم ناکام ہوگئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button