پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

محسن نقوی پہلے گندم سکینڈل کاحساب پھر دھمکیاں دیں:پی ٹی آئی

5 اگست کے احتجاج میں کچھ اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ،ثنا اللہ پہلے ڈی جی اے این ایف سے معافی منگوائیں،الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوزکررہاہے:عمر ایوب،سلمان اکرم،مسرت چیمہ

لاہور:(عاطف عارف) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے وزیر داخلہ محسن نقوی 450 ارب روپے کی گندم کا حساب دیں، نگراں دور حکومت میں انہوں نے 450 ارب روپے کی گندم باہر سے منگوائی تھی جو خراب تھی، گندم کی درآمد میں اربوں روپے کا غبن کیا گیا۔

محسن نقوی کے خلاف نیب کا کیس بنتا ہے، پہلے وہ اپنا حساب کریں اس کے بعد کسی اور کو دھمکی دیں، 5 اگست کو پْرامن احتجاج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہیں، پانچ اگست کے احتجاج میں کچھ اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہوں گی اور احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمر ایوب نے کہابانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے۔پیٹرول، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں، ساڑھے4 سو ارب روپے کا پیٹرول ایران سے سمگل ہوتا ہے،اس سمگلنگ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ایف بی آر اس پر کیوں خاموش ہے،1500روپے کا بل 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا، اسمبلی میں حکومت پر میری تنقید کو حذف کیا جا رہا ہے۔

رانا ثنااللہ ہمیں دھمکیاں دینے کے بجائے پہلے ڈی جی اے این ایف سے اپنے کیس پر معافی منگوائیں، اگروہ بے گناہ ہیں تو ان سے ثبوت مانگیں، اگر ثبوت نہیں تو پھر ڈی جی اے این ایف سے کہیں مجھ سے معافی مانگو، اپنے اوپر منشیات کیس کا پہلے پوچھیں پھر بات کریں۔

تیراہ واقعے پر افسوس ہے اور مذمت کرتے ہیں، نہتے عوام پر فائرنگ کس نے کی انکوائری ہونی چاہیئے، ڈی چوک میں بھی معصوم عوام پر فائرنگ کی گئی تھی، عوام پر فائرنگ کا ردعمل انتہائی خراب ہو سکتا ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن کی مخالفت کی ہےکہا گیا تھاضم اضلاع کے لئے پولیس فورس میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں، پولیس آگے ہوگی اور دیگر سیکیورٹی ادارے اس کی بیک پر ہوں گے۔

ملکی خزانے کو اربوں ڈالر نقصان ہو رہا ہے، کون اس سمگلنگ میں ملوث ہے اور کیوں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، یہ عوام کے سامنے آنا چاہئے۔

دریں اثنا لاہور میں حماد اظہر کی رہائش گاہ پر انکے والد میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ہے، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں، 5اگست پورے ملک کی کال ہے، ہر حلقے میں عوام نے نکل کر احتجاج کرنا ہے۔

میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے، عدالتوں کو ہدایات ہیں کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ جلد از جلد کرنا ہے،فتح عوام کی ہوگی۔مسرت چیمہ نےکہاالیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے بغیر نوٹس اعجاز چوہدری، احمد خان بھچراور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button