لاہور ( سلمان حسین ) عالمی چیمپیئن محمد آصف نے کوریا کے ینگ جن پارک کو سخت جدوجہد کے بعد 3۔4سے مات دے کر ایشین سنوکر چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دوسرے کیوسٹ شاہد آفتاب نے چین کے زوہو جن ہائو کو 1۔4سے زیر کرکے فتح اپنے نام کی، تاہم تیسرے قومی کھلاڑی سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد کو ایران کے عامر سرکوش نے 1۔4سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
دوسری جانب ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے حمزہ الیاس اور احسن رمضان نے کامیابی کو گلے لگا لیا۔



