فن اور فنکار
منیشا کوئرالہ کینسر کیخلاف مزاحمت کی علامت
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انھیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ منیشا کوئرالہ کو بارہ برس قبل 2012 میں اوورین کینسر (بیضہ دانی کا سرطان) ہوا تھا، جس کے خلاف انھوں نے کامیابی سے مزاحمت کی اور صحتیاب ہوئیں،ایک انٹرویو میں 54 سالہ منیشا نے کہا کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انھیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ انھیں جینے کا موقع ملے تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکیں،انہوں نے بتایا کہ جب بیماری کی نیپال میں تشخیص ہوئی تو مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ اوورین کینسر کا آخری اسٹیج ہے۔ میں کافی خوف زدہ تھی، جو کہ اس مہلک بیماری میں ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے اس دوران کئی ایسے مواقع آئے کہ میں بکھر کر رہ گئی تھی۔



