بلاگپاکستان

مولانا ظفر علی خان ایک کامیاب صحافی،مترجم،شاعراورادیب

مولانا ظفر علی خان کا شمار ایک کامیاب صحافی‘ مترجم‘ شاعر اور ادیب کے طور پر ہوتا ہے۔ آپ اپنے والد کے اخبار روزنامہ ’زمیندار‘ کے مدیرِ اعلیٰ تھے۔ اس اخبار نے جہاں تحریکِ پاکستان میں ایک بھرپور کردار ادا کیا وہاں اقبالیات کے فروغ میں بھی سرگرم رہا۔ مولانا ظفر علی خان نے علامہ اقبال کے فارسی مجموعہ ’رموزِ بیخودی‘ پر اپنے اخبار ’ستارۂ صبح‘ میں تبصرہ کیا جس میں پہلی دفعہ کسی نے ڈاکٹر محمد اقبال کو ’علامہ‘ لکھا اور پھر یہ لفظ اقبال کے نام کے ساتھ ہمیشہ کے لیے نتھی ہو گیا۔ علامہ اقبال کے خطبۂ علی گڑھ کا اُردو ترجمہ بھی مولانا نے ’ملتِ بیضا پر ایک عمرانی نظر‘ کے عنوان سے کیا تھا۔ آپ کا انتقال 27 نومبر 1956 کو کرم آباد‘ وزیرآباد میں ہوا۔

(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button