پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

والدین 7سالہ بچے کو گاڑی میں بھول گئے،دم گھٹنے سے جاں بحق

خیرپور:(ویب ڈیسک )والدین بچے کو گاڑی میں بھول گئے جو دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔فیض گنج میں اکری کےقریب گوٹھ مشغول بالادی میں7 سالہ صنعان بالادی گاڑی میں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے والدین حیدرآباد سے اپنے آبائی گاؤں مشغول بالادی میں شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے ،بچے کو گاڑی میں نیند آنے کی وجہ سے اسے بھول گئے ۔

والدین نے گاڑی کے شیشے اور دروازے بند کر دیئے جس کے باعث دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button