پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

آئی جی کا پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اورفرضی مشقیں جاری،عادی مجرم اور مشتبہ افراد گرفتار،عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کے استعمال کا جائزہ

لاہور(بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دو روزکے دوران پنجاب بھر میں 791 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور7 فرضی مشقیں کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم اور مشتبہ افرادکو گرفتا ر کیاگیا۔

ملزموں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 30 بندوقیں، 21 ہینڈ گنز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمدکی گئیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی۔

علاوہ ازیں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت اور فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا۔آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت متعلقہ افسران نے مکمل اور زیرتکمیل منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

آئی جی نے زیر تکمیل تمام پراجیکٹس دی گئی ٹائم لائن میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور سکیموں کی انتظامی منظوری، ٹینڈرنگ کے بعد ترقیاتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button