Uncategorizedفن اور فنکار
دلجیت دوسانج گرینڈ مسجد پہنچ گئے،تصاویر شیئر
لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کی شیخ زید مسجد کے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانج کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریکارڈ توڑ شوز کے بعد اب ابوظہبی میں کنسرٹ کرنے پہنچے ۔اپنے کنسرٹ سے پہلے دلجیت نے فن تعمیر کا شاہکار شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ویڈیو میں مداحوں کو دلجیت دوسانج کے ساتھ تصویریں بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔



