انٹر نیشنلتازہ ترین

سوئٹزرلینڈ، برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ

متنازع قانون کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

برن سوئس حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے سے متعلق متنازع قانون ( برقع پر پابندی) کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2021ء میں سوئٹرزلینڈ میں ایک ریفرنڈم میں منظور کئے جانے والے اس قانون کی مسلم تنطیموں نے مذمت کی تھی، اس اقدام کا آغاز 2009ء میں نئے میناروں کی تعمیر پر پابندی لگانے والے گروپ نے کیا تھا۔ سوئس حکومت کی گورننگ فیڈرل کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس نے برقع پر پابندی کو عملی طور پر نافذ العمل کرنے کی تاریخ طے کرلی ہے اور جو بھی اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اس پر ایک ہزار سوئس فرانک (1144ڈالر) تک جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button