پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

چیمپئنز ٹرافی میں شکست ،عاقب نے ذمہ داری قبول کرلی

لاہور:(سلمان حسین)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی۔

میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن کامیابی کےلیے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگادیا گیا ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی محسوس کی، اس لیے شاداب خان کو شامل کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button