پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

فیروزوالہ میں منشیات فروشوں کے ڈیرے،نوجوان نسل تباہ،وارداتیں عام

ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کا آبائی علاقہ نشئی گروہ کی آماجگاہ بن گیا، جرائم میں مسلسل اضافہ، علاقہ مکین بے بسی کا شکار، پولیس خاموش تماشائی

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)فیروزوالہ میں منشیات فروشوں اور نشئیوں نے ڈیرے جمالئے نوجوان نسل تباہ وارداتیں عام ہوگئیں۔ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کا آبائی علاقہ نشئی گروہ کی آماجگاہ بن گیا، جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، علاقہ مکین بے بسی کا شکار ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں نشئی شہریوں کے گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے لگے، امامیہ کالونی چوک عباس کے رہائشی شہزاد اسلم کی جانب سے مشکوک افراد اور نشئیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ سے نشئیوں کی آماجگاہ کا خاتمہ کیا جائے ، نشئی گروہ کی جانب سے متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، جس میں لاکھوں مالیت کا نقصان ہو چکا ہے۔

پولیس کو متعدد بار اطلاع کی گئی لیکن کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا، شہریوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی خاموشی پر سوالیہ نشان بھی اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کنٹرول کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button