اوکاڑہ،فیصل آباد،کراچی (ویب ڈیسک)دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ بصیر پورہ 30سالہ کاشف نواز اس کی بیوی ارم زوجہ کاشف نواز اور کنزہ زوجہ عمیر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں بائی پاس روڈ بصیر پورکے قریب تیز رفتار ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کاشف نواز، ارم زوجہ کاشف نواز اور کنزہ زوجہ عمیر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پاکپتن روڈ ملگدہ چوک کے قریب دھند کے باعث کار برساتی نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں نواحی قصبہ 37فور ایل کے رہائشی کار سوار خضر حیات اور محمد اجمل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ارشاد شدید زخمی ہو گیا ۔
تھل کینال سائیفن پل چشمہ کے نزدیک دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔کراچی اور حیدر آباد میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث اندھا دھند ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 8طالب علموں سمیت 12افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔
ٹنڈو محمد خان کے قریبی گاؤں شادی ببر میں لوڈ ر رکشہ جس میں سکول کے طالب علم سوار تھے تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم قمر الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد غلام حسین، نور احمد اور وارث علی شدید زخمی ہوئے۔



