پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ارشد انصاری سمیت 263ملکی اورغیر ملکی شخصیات سول ایوارڈزکیلئے نامزد

صدر لاہور پریس کلب کی دلیرانہ اور دانشمندانہ قیادت کے باعث صحافیوں کے مسائل اجاگر،عملی اقدامات اٹھائے گئے : نعیم حنیف،قمرالزمان بھٹی ودیگرپی یوجے عہدیداران کا خراج تحسین

لاہور:(بیوروچیف)صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر23مارچ 2026کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔
ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

صحافت کے شعبے میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، احتشام الحق کو ہلال امتیاز، ضیا الحق سرحدی اور سرمد علی کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ ثمر عباس، عادل عباسی، کرن ناز، بینش سلیم، کامران حامد راجا، مونا عالم، محمد طارق عزیز، عبدالموہی شاہ اور شازیہ سکندر کو صحافت اور کالم نویسی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزد ہونے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ارشد انصاری صحافیوں کا فخر اور مان ہیں ۔

صدرپی یوجے نعیم حنیف

 

 

پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ،نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ،شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ بلاشبہ ارشد انصاری ایک ایسا لیڈر ہے جس کی دلیرانہ اور دانشمندانہ قیادت کے باعث صحافیوں کو درپیش مسائل اجاگر بھی ہوئے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھائے گئے ۔

لاہور میں صحافیوں کے لئے پنجاب جرنلسٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کا قیام اور اس کے تحت نہ صرف لاہور بلکہ راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کے لئے صحافی کالونی اور میڈیا ٹائون کا قیام اس کی ایک واضح عملی تصویر ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے کہا کہ صحافی برادری تو ہمیشہ ارشد انصاری پر بھرپور اعتماد کرتی ہے جس کا ایک ثبوت ان کا 13 مرتبہ لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونا اور دوسری مرتبہ مسلسل پی ایف یوجے کا سیکرٹری جنرل بننا ہے جبکہ اب حکومت نے ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کرکے صحافیوں کے مان کو مزید بڑھایا ہے۔

پی یوجے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی

 

پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ ارشد انصاری صحافیوں کے حقیقی لیڈر ہیں جو ہمیشہ صحافیوں کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔حکومت کا ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کرنا درحقیقت صحافیوں کے لئے کچھ اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی یوجے جلد اپنی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ارشد انصاری کے لئے ایک تقریب کا انعقاد بھی کرئے گی۔

صدر مملکت نے جن شخصیات کو ایوارڈز دینے کی منظوری دی ان میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی بھی درجنوں شخصیات شامل ہیں۔

فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اداکار و ہدایت کار عرفان کھوسٹ، حدیقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب، ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر نظامانی، سویرا عباس (عرف سویرا ندیم)، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اسی طرح محمد اعظم خان، ذوالقرنین حیدر، سلطان جاوید جمال، نور محمد بلوچ (عرف نورال)، رجب علی، مختار ناز، تاج مستانی، خواجہ علی کاظم (بعد از وفات)، جمشید علی خان اور شیخ محمد صادق (ایس ایم صادق) کو آرٹس کے مختلف شعبوں میں تمغہ برائے حسین کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا۔

اللہ ڈنا (عرف اے ڈی بلوچ)، عمران اللہ ہنزئی اور قاضی شجاعت قادری کو اداکاری، بصری فنون اور نعت خوانی کے لیے تمغہ امتیاز ملے گا۔

اسی طرح ادب سے وابستہ شخصیات عرفان الحق صدیقی، عطا الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑ کو شاعری اور لکھائی کے لیے نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اصغر ندیم سید اور زہرہ مجید علی (عرف زہرہ نگاہ) کو ہلال امتیاز دیا جائے گا۔ مرتضیٰ برلاس (عرف مرتضیٰ بیگ برلاس)، یاسمین حمید، نصیر احمد ناصر، قرار حسین (بعد از وفات)، عبدالرؤف رفیقی، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی اور سید مسعود حسن شہاب دہلوی (بعد از وفات) کو شاعری، نقد اور تحقیق کے لیے ستارہ امتیاز ملے گا۔

امین اللہ داؤدزئی، اختر محمود (عرف اختر عثمان) اور تاجمل کلیم (بعد از وفات) کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا۔

احمد خان طارق (بعد از وفات)، غلام معین الدین (عرف معین نظامی)، ناصر عباس نیر، محمد امین ضیا اور ثروت محی الدین کو ادب اور لکھائی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

کھیلوں کے شعبے میں سابق کپتان شاہد آفریدی، شہروز کاشف اور ملک محمد عطا (بعد از وفات) کو کرکٹ، کوہ پیمائی اور گھڑ سواری کے لیے ہلال امتیاز دیا جائے گا۔ سابق کرکٹر ثنا میر اور حیدر علی کو کرکٹ اور ڈسکس تھرو کے لیے ستارہ امتیاز ملے گا۔

محمد سجاد (عرف گجر) اور شاہزیب رند کو کبڈی اور کیراٹے کمبیٹ کے لیے صدارتی ایوارڈ دیا جائے گا۔ محمد حمزہ خان، محسن نواز اور راشد ملک کو اسکواش، شوٹنگ اور ٹینس کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button