لاہور(بیوروچیف)مصطفیٰ ٹاون میں مبینہ طورپر سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی مہوش نامی خاتون کو اسکے شوہر دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون کے علاقے میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون مہوش 5روز بعد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسکے خاوند شاہد، دیور سہیل اور سہیل کی بیوی سمرین نے اسے تیل چھڑک کر جلایا جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس مقدمے میں دفعہ 302 شامل کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



