پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس
پہلے میچ میں شکست ، قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امید و ں کو بڑا دھچکا لگا
لاہور( سلمان حسین) ہوم گرائونڈ اور میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان کو اگلا میچ میں روایتی حریف بھارت کیساتھ دبئی 23 فروری کو کھیلنا ہے
اس میچ میں گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار ہے۔ اگر قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو وہ ایونٹ سے باہر ہوسکتے ہیں جبکہ پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بنگلادیش اور بھارت کیخلاف میچز میں لازمی جیت درج کرنا ہوگی۔
دو جیت کے علاوہ، پاکستان کو نیٹ رن ریٹ پر بھی نظر رکھنی ہوگی کیونکہ ایسا امکان ہوسکتا ہے کہ 3 ٹیمیں 2، 2 جیت کے ساتھ گروپ کا اختتام کریں تو نیٹ ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا ۔



