انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینجرم-وسزاکاروبارکالم

ایرانی متحد،امریکہ ،اسرائیل کا بچنا محال،خلیجی ممالک،پاکستان کی معیشت کو بھی دھچکا

لاہور:(تجزیہ /میاں حبیب)صورتحال یہ ہے کہ میڈیا پر اسرائیل اور امریکہ کا کنٹرول ہے مغربی میڈیا وہ تصویر دکھا رہا ہے جو دکھانا چاہتا ہے غیر جانبدار ذرائع مفقود ہو چکے البتہ سوشل میڈیا سے کچھ حقائق منظر عام پر آ رہے ہیں جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا تڑکا بھی لگا ہوتا ہے اصل حقائق پوشیدہ رکھے جا رہے ہیں ہر کوئی اپنے مطلب کی تصویر کشی کر رہا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ امریکہ اسرائیل ایران جنگ میں شدت آ رہی ہے۔

فائل فوٹو

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کو بحرین، مصر،عراق، اسرائیل کے مغربی کنارے غزہ، اردن،کویت، لبنان، عمان،قطر،سعودی عرب، شام اور متحدہ عرب امارات سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں میں شدت دکھائی دیتی ہے دونوں کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد ایران کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ کر کے ایران کو مفلوج کر دیں امریکہ کے ایران میں رجیم چینج کا منصوبہ مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ۔

khamnai

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای سمیت اہم عسکری وسیاسی راہنمائوں کی شہادت کے بعد ایرانی قوم یکجا ہو گئی ہے اور بیرونی حملہ آوروں کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے امریکہ نے ایران میں جن لوگوں کو شورش برپا کرنے کے لیے تیار کیا تھا ان کی اکثریت ماری جا چکی ہے اور باقی کے لوگ عوامی وحکومتی غیض وغضب سے بچنے کے لیے زیر زمین چلے گئے ہیں اس لیے ایران کے اندر سے بغاوت کا اب کوئی امکان نظر نہیں آتا اب امریکہ اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ ایران کی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کرکے آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کرلے اور اہم بحری تجارتی راستے پر ان کی اجارہ داری قائم ہو جائے دوسرا ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد ایران کی میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کو تباہ کر دے ایران کا ملٹری انفراسٹرکچر ختم کر دے تاکہ ایران کسی بڑی کارروائی کے قابل نہ رہے۔

iranian-attack-on-israel

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو فوکس کر لیا ہے وہ اپنے میزائلوں سے اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنا رہا ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے حماس نے بھی اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اسرائیل میں بسنے والے یہودی سخت پریشان ہیں مشرق وسطی میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے سے پورا مڈل ایسٹ افراتفری کا شکار ہے درجنوں ممالک کی سول ایوی ایشن کی انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے 5دنوں میں 30 ہزار فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں۔

YAHOO-SUPREME LEADER

لاکھوں مسافر سخت پریشان ہیں مشرق وسطی کی معیشت کو دھچکے لگ رہے ہیں ایک قسم کا زلزلہ آیا ہوا ہے ان کی ہوٹل انڈسٹری سرمایہ کاری فوڈ انڈسٹری اور ٹور ازم متاثر ہو رہی ہے پورے خطے میں مہنگائی سر اٹھا رہی ہے عرب ممالک کی خواہش ہے کہ امریکہ جلد از جلد جنگ وائنڈ اپ کرکے واپس چلا جائے اگر امریکہ نے یہ جنگ ہفتوں میں وائنڈ اپ نہ کی اور بات مہینوں تک چلی گئی تو نہ صرف امریکہ اس جنگ کے گرداب میں پھنس جائے گا بلکہ پورے مڈل ایسٹ کی معیشت کی چولیں ہل جائیں گی۔

پاکستان میں جنگ کے اگلے روز ہی سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 14 ہزار پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے یاد رہے کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد مڈل ایسٹ میں روزگار کے سلسلہ میں سیٹلڈ ہیں جو بڑے پیمانے پر ہر ماہ پاکستان میں زرمبادلہ بجھواتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے خاندان پل رہے ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے جس سے کاروبار حکومت چل رہا ہے اگر مڈل ایسٹ میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہوتا ہے تو لامحالہ اس کے اثرات بھی پاکستان پر آئیں گے۔

اگر یہ جنگ لمبی ہوتی ہے تو دنیا میں توانائی کے بحران کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو گا اگر ایران چار پانچ ہفتے نکال گیا تو امریکہ کے لیے مشکلات پیدا ہونا شروع ہو جائیں گئیں یہ مہنگی ترین جنگ امریکہ کے گلے کی ہڈی بن جائے گی امریکہ کی اسی میں بہتری ہے کہ وہ جو کچھ ہو چکا اسی کو اپنی کامیابی گردانتے ہوئے واپسی کی راہ لے لے امریکہ خود تو ہزاروں میل دور بیٹھا ہے لیکن خطے میں جنگ چھیڑ کر بھونچال لا چکا ہے عرب ملکوں کی معیشت کو داو پر لگا چکا ہے اس کے اثرات بین الاقوامی معیشتوں پر بھی پڑیں گے بیشتر ممالک اس سوچ میں نئی حکمت عملی اپنا رہے ہیں کہ اگر جنگ طوالت اختیار کرتی ہے تو متبادل راستے کیا کیا ہو سکتے ہیں اچھے بھلے معاملات چلا رہے تھے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت نے سب کو ڈسٹرب کرکے رکھ دیا ہے اور وہ جو امن کا داعی بن کر آیا تھا اور اپنے آپ کو امن کے نوبل انعام کا حقدار گردانتا تھا آج دنیا کے امن کو تباہ کرنے کا استعارہ بن چکا ہے اب سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ جنگ امریکہ کو مضبوط کرے گی یا امریکہ کے زوال کا سبب بنے گی اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button