پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

چیمپئینز ٹرافی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 3 وکٹیں جلد گرگئیں

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

لاہور،کراچی (سلمان حسین )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی ابردائی 3 وکٹیں جلدی گر گئیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔

اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

پاکستان اسکواڈ:

کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button