پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

گجرپورہ:مبینہ پولیس مقابلے میں اہلکار اور ڈاکو زخمی

اہلکاروں کے روکنے پر ملزموں نے فائرنگ کی،کانسٹیبل فیصل کی ٹانگ پر گولی لگی،ڈاکو بلال کی حالت تشویشناک

 

لاہور(بیوروچیف)گجرپورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار اور ڈاکو زخمی ہو گیا ۔

بتایا گیاہے کہ گجر پورہ کے قریب نائٹ پٹرولنگ پرموجود اہلکاروں نے ملزموں کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کھول دیا،کانسٹیبل فیصل عمر ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔

اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی کانسٹیبل اور ڈاکو کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button