پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

2نامعلوم افراد ہسپتال میں غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کار سوار خاتون اور مرد کی تلاش شروع کر دی

لاہور ( بیور وچیف) نشتر کالونی کے علاقے میں 2نامعلوم افراد نجی ہسپتال میں غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دونوں افراد کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیل کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں دو نامعلوم افراد غیر ملکی خاتون کو مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام کا کہا ہے کہ لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔
کار سوار خاتون اور مرد نے 40سالہ عورت کی لاش وہیل چئیر پر چھوڑی کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے، شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button