لاہور ( بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس ترقی پانے والے افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جا ری کر دیئے۔
مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او، عمران ارشد ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سی پی او تعینات
تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی خرم شکور کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس، ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ، مرزا فاران بیگ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری عمران ارشد کو ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سی پی او، ڈی آئی جی سید خرم علی کو ترقی دے کر کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کو ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس، محمد وقاص نذیر کو ڈی آئی جی ٹریفک پولیس لاہور، ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کو ترقی دے کر ڈی آئی جی آپریشنز سی پی او، ایس ایس پی مصطفٰی حمید ملک کو ترقی دے کر ڈی آئی جی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی برانچ، ایس ایس پی فواد الدین ریاض کو ترقی دے کر ڈی آئی جی ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنل کارپوریشن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ محمد اظہر اکرم کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ اور ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کو ترقی دے کر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ تعینات کر دیا گیا۔
جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔



