پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

7خطرناک اشتہاری امارات سے گرفتار

سفیان،عبدالطیف،زوہیب، رمیز ، عکاشہ اقبال، عثمان شامل،رواں سال بیرون ملک سے 16اشتہاری گرفتار:پولیس

لا ہو ر (بیوروچیف) پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھتہ خوری، راہزنی اور ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب 7 خطرناک اشتہاری مجرمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیے ہیں۔

پنجاب پولیس کی ٹیم انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں اشتہاری مجرمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان پہنچ گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

اشتہاری سفیان علی پولیس مقابلے، دہشتگردی اور پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ میں فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گوجرانوالہ پولیس مطلوب تھا۔

خطرناک مجرم سفیان مختلف اضلاع کی پولیس کو دہشتگردی، بھتہ خوری، ڈکیتی اور راہزنی کے 32 مقدمات میں کئی سالوں سے مطلوب تھا۔اشتہاری عبدالطیف نے 2023ء میں رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا۔

اشتہاری مجرمان زوہیب سیالکوٹ پولیس، محمد جلیل ڈی جی خان پولیس کو مسلح رابری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔اشتہاری رمیز اشرف راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔اشتہاری مجرم محمد عثمان لاہور پولیس کو بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کرکے پاکستان لائے جانے والے یہ اشتہاری مجرمان جرائم کا ارتکاب کرکے متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری مجرمان کے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور یو اے ای پولیس حکام نے ملزمان کو پنجاب پولیس ٹیم کے حوالے کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر آر پی او، طیب حفیظ چیمہ سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم اور ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباش دی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button