پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

9سالہ سگے بھتیجے سے بدفعلی، قتل میں ملوث سفاک چچاگرفتار

ملزم نایاب عرف احمد نے کمسن کو بدفعلی کے بعد پھندا ڈال کر بےدردی سے قتل کیا ، لاش ملنے سے لے کر تدفین تک گھر والوں کےساتھ رہا:پولیس

لاہور:(بیوروچیف)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا، سگے چچا نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کیا، پولیس نے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں بدفعلی کے بعد قتل کیے گئے 9 سالہ بچے کا کیس حل کردیا، بچے کو بدفعلی کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کا عکس

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سرابراہی میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹاؤن شپ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔

انچارج انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ عبدالرحمٰن خاور کے مطابق ملزم نے سگے بھتیجے 9 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بےدردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کےساتھ ساتھ رہا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئےکار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا شاہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹا جائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی محمد نوید نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button