لاہور ( سلمان حسین) بھارت کے سٹار کر کٹر روہت شرما کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے بورڈ نے بڑی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
بی سی سی آئی نے ٹیم کیلئے 58کروڑ بھارتی روپے ( یعنی پاکستانی روپوں میں 1ارب 88کروڑ 21لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ انعامی رقم کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ سٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کی جائے گی۔
بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ان کی محنت کو تسلیم جاسکے۔



