ٹریفک حادثات میں کمسن سمیت 5افراد جاں بحق
بستی لعل خان کا3سالہ نادر کو کھیلنے کے دوران نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالا،چھانگا مانگا میں 18سالہ نوجوان کو بس نے روند ڈالا
رحیم یار خان،چھانگا مانگا(نمائندگان سی این این اردو ڈاٹ کام)ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلاحادثہ ظاہرپیرکے رہائشی35سالہ رکشہ ڈرائیورمحمدسلیم کے ساتھ پیش آیاجوقومی شاہراہ پراپنے پھٹہ رکشہ پرظفرآبادسے ظاہرپیرآرہاتھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیورمحمدسلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا ۔
بستی لعل خان کے رہائشی3سالہ نادر کے ساتھ پیش آیاجسے کھیلنے کے دوران نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالاجسے انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کمسن نادرہسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
بستی جیون خان کے رہائشی 34سالہ جمیل احمد کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرکام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ رکن پور العلیم پیٹرولیم کے نزدیک کارنے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں34سالہ جمیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا ۔
اقبال آبادکے رہائشی35سالہ محمدسلیم اور17سالہ عبدالرحمن قومی شاہراہ پرجارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد سڑک پرگرنے کے نتیجہ میں دونوں کوپیچھے سے آنیوالے ٹرالرنے کچل ڈالا 17سالہ عبدالرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ35سالہ محمدسلیم شدید زخمی ہوگیا ۔
چھانگا مانگا میں جواں سالہ لڑکا نلکے سے پانی بھر کے گھر واپس آرہا تھا کہ چونیاں کی جانب سے آنے والے اے سی ٹائم نے کچل دیا، جان کی بازی ہارنے والے لڑکے کی شناخت 18 سالہ شیراز کے نام سے ہوئی ۔



