لاہور:(بیوروچیف)لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کو قتل کیا گیا ہے، مقتول کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کو تیزدھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے ہیں، مقتول کا تعلق بہاولپور سے ہے، جب کہ فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔



